جی این این سوشل

دنیا

کھانا بنانے کے شوق نے ٹرک ڈرائیور کی زندگی بدل دی

راجیش روانی بطور ٹرک ڈرائیور ماہانہ 30 ہزار بھارتی روپے کما رہے تھے لیکن اب یوٹیوب سے وہ ماہانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کما رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کھانا بنانے کے شوق نے ٹرک ڈرائیور کی زندگی بدل دی
کھانا بنانے کے شوق نے ٹرک ڈرائیور کی زندگی بدل دی

نئی دہلی : بھارت سے ایک ایسی کہانی سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ایک عام سا ٹرک ڈرائیور آج لاکھوں کی آمدنی والا یوٹیوبر بن چکا ہے۔ راجیش روانی نامی یہ شخص کھانے بنانے کے اپنے شوق کی وجہ سے یوٹیوب پر مشہور ہو گیا ہے۔

راجیش روانی نے اپنا یوٹیوب چینل ’آر راجیش ولاگز‘ کے نام سے بنایا۔ شروع میں اس نے اپنی ویڈیوز میں صرف اپنی آواز استعمال کی تھی لیکن بعد میں لوگوں کی فرمائش پر اپنا چہرہ بھی دکھانا شروع کر دیا۔ اس کی ایک ویڈیو پر صرف ایک دن میں ساڑھے چار لاکھ ویوز آئے تھے۔

راجیش روانی بطور ٹرک ڈرائیور ماہانہ 25 ہزار سے 30 ہزار بھارتی روپے کما رہے تھے لیکن اب یوٹیوب سے وہ ماہانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کما رہے ہیں۔ ایک مہینے میں انہوں نے 10 لاکھ روپے تک کمائے ہیں۔

راجیش روانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی فیملی کو دیا ہے۔ وہ اب بھی ٹرک ڈرائیور کا کام کرتے ہیں اور ساتھ ہی یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔ ان کے چینل پر 1.87 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کی ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز آتے ہیں۔

علاقائی

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رحیم یار خان: کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے آج جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll