جی این این سوشل

تفریح

لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے

عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے
لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے

لاہور: کچھ روز قبل لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ 

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا  ’خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے‘۔

خیال رہے کہ عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی انہیں بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ عون علی کھوسہ کی بازیابی کے لیے معروف وکیل میاں علی اشفاق نے بھی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔ 

میاں علی اشفاق نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عون علی کھوسہ سے بات کی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت فرمائے۔

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، لہذا کیس کو آج ہی ان کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll