جی این این سوشل

جرم

بھارتی فوج میں ہر تیسرے روز خوکشی کے واقعات سامنے آنے لگے

2014 سے لے کر اب تک بھارتی فوج میں 983، جبکہ بھارتی بحریہ میں 96 اور بھارتی فضائیہ میں 246 خودکشی کے کیس منظر عام پر آئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی فوج میں ہر تیسرے روز خوکشی کے واقعات سامنے آنے لگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی افواج میں ہر تیسرے روز ایک خودکشی کے واقعات سامنے آنے لگے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج میں خودکشیوں کی شرح ہر ایک لاکھ فوجیوں پر 16.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے ، 2010 سے لے کر 2019 تک بھارتی بری فوج میں 895، بھارتی فضائیہ کے 185 اور بھارتی بحریہ کے 32 اہلکاروں نے خودکشیاں کیں ۔ 

 

2014 سے لے کر اب تک بھارتی فوج میں 983، جبکہ بھارتی بحریہ میں 96 اور بھارتی فضائیہ میں 246 خودکشی کے کیس منظر عام پر آئے ہیں ، اوسطأ سالانہ 100 سے زائد خودکشی کے واقعات اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں ۔ 

 

ایک مخصوص اندازے کے مطابق 2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں ، صرف پچھلے5سالوں میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

 

بھارتی میڈیا کے مطابق 23جنوری2023کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی ، 9جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کی ، اسی طرح 2006میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی

سشمیتا کے مطابق با لا افسران اُسے رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لئے مجبور کرتے تھے ، اکتوبر2019کو پُونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشراء نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر خودکشی کی

دسمبر2016میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا ۔ 

واضح رہے کہ بھارتی مسلح افواج میں اعلی افسران کے امتیازی رویے کی وجہ سے 47000 اہلکار و افسران رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفے دے چکے ہیں ۔ 

موسم

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

 محکمہ موسمیات نے پیر سے اگلے جمعے تک ملک کے جنوبی حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت ہلکی اورزیادہ کے درمیان ہوسکتی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، سندھ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کی رہنما  عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پرسماعت کی۔

 دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عامیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔

ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll