احسن اقبال نے مزید کہا ملکی ترقی کے لیے امن کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اورتسلسل ناگزیر ہے ،پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام میں معجزہ کر دکھایا تھا تو معاشی میدان میں بھی کر سکتا ہے

.jpg&w=3840&q=75)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے پاکستان کے کل بجٹ کل بجٹ کا 50 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا فوڈ سیکورٹی قومی سیکورٹی اور ترقی کا اہم ستون ہے، موسمیاتی تبدیلی نے زراعت کے روایتی طریقوں پر اثر ڈالا ہے،ہم آبادی کے بڑھنے کے بم پہ بیٹھے ہیں، 2017 تک آبادی میں اضافہ کی شرح کم ہو رہی تھی اب بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا ملک کو پانی کی کمی کا بھی خطرہ ہے جو مستقبل میں فوڈ سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، 2022 کے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،اس وقت ملک 2018 کی تبدیلی کے پیدہ کردہ معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے ، کل بجٹ کا 50 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، پاکستان زرعی اجناس کی پیداوار میں پہلے دس ممالک میں آتا ہے مگر پیداواریت کی شرح میں کم ترین ہے، نئے بیج، ٹیکنالوجی اور جدید زراعت کے طریقوں کو اپنا رہے ہیں ، ہمارا ملک تمام نعمتوں سے مالا مال ہے، ہمیں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی ریس میں کامیاب کرنا ہے، جس طرح ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لیا وہ پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے ۔
احسن اقبال نے مزید کہا ملکی ترقی کے لیے امن کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اورتسلسل ناگزیر ہے ،پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام میں معجزہ کر دکھایا تھا تو معاشی میدان میں بھی کر سکتا ہے، ایٹمی پروگرام میں کامیابی مشن کی یکسوئی، قیادت کے استحکام، میرٹ، اور انسانی وسائل کی ترقی سے حاصل ہوئی، اس وقت ہم جس مقام پر ہیں ہمیں بحیثیت سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے ، ہم نے ماضی میں ویژن 2010 ، وژن 2025 جیسے شاندار پلان بنائے مگر سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گئے، 5 ایز فریم ورک کے تحت 2024-29 کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ کو حتمی شکل دے رہے ہیں، اب غلطی ، انتشار اور فساد کی گنجائش نہیں ہے، ہمارے پاس تمام علم اور علاج موجود ہے مگر وہ رپورٹوں تک محدود ہے، اب عملدرآمد کے ذریعہ علم اور عمل کے خسارے کو پورا کرنا ہے۔

سینیٹ اجلاس: انسداد دہشت گردی اور پیٹرولیم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 19 منٹ قبل

مریم نواز کا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
- 4 منٹ قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت نے مزید چار پی ٹی آئی کارکنوں کو سزاسنادی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر،وزیر اطلاعات اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں سے متعلق بریفنگ
- 31 منٹ قبل

ملک سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل
جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیر ریلوے کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات کو لاہور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا
- ایک گھنٹہ قبل
دبئی سے اسلام آبادآنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل