جی این این سوشل

پاکستان

راشد منہاس شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

راشد منہاس شہید کی بے مثال جرات اور بہادری پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پاک فوج کا خراج عقیدت پیش

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راشد منہاس شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
راشد منہاس شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور : پاکستان کے عظیم سپوت اور نشان حیدر سے نوازا گیا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج 53 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس شہید کی بے مثال جرات اور بہادری پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانی قوم کے اجتماعی شعور میں ہمیشہ زندہ جاوید رہے گی۔

یاد رہے کہ 20 اگست 1971 کو ایک سازش کے تحت ایک دوسرے پائلٹ نے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران راشد منہاس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے حوالے ہونے کے بجائے طیارے کو زمین بوس کر دیا تھا۔ اس عظیم قربانی پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔

راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1968 میں پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بہت کم عمر میں انہوں نے اپنی بہادری اور وطن دوستی سے سب کو متاثر کیا۔

آج ملک بھر میں مختلف تعلیمی اداروں، فوجی تنصیبات اور عوامی مقامات پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں شہید کی زندگی اور کارناموں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید کی مثال نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کی غیر معمولی جرات، ثابت قدمی اور فرض کی ادائیگی کی لگن ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔

راشد منہاس شہید ایک ایسے عظیم سپوت تھے جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے وطن کی خدمت کی۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll