جی این این سوشل

تجارت

خسارے کے باعث 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

ذرائع  کا کہنا ہے ریلوے نے ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے  کیلئے 19 ستمبر تک درخواستیں مانگ لیں  ہیں، آؤٹ سورس کرنے سے ریلوے کا خسارہ کم اورمسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خسارے کے باعث 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ریلوے نے رواں سال 9 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔  

ذرائع کے مطابق   آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں میں  کراچی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس ، چناب ایکسپریس اور مہر ایکسپریس ،بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، پنڈی ایکسپریس، موہنجو داڑو ایکسپریس ،کراچی سے حویلیاں چلنے والی ہزارہ ایکسپریس اور مہران ایکسپریس بھی شامل ہیں۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے ریلوے نے ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے  کیلئے 19 ستمبر تک درخواستیں مانگ لیں  ہیں، آؤٹ سورس کرنے سے ریلوے کا خسارہ کم اورمسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی ۔ 

دوسری جانب ریلوے پریم یونین  کا کہنا ہے ریلوے منافع میں جا رہا ہے، آؤٹ سورس کرنے سے ملازم کشی ہو گی۔

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll