جی این این سوشل

کھیل

اولمپئن ارشد ندیم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اولمپئن ارشد ندیم  کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریکارڈ ہولڈر اولمپئن ارشد ندیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کیلئے سنگل ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی کاشوں کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ،ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

لاہور :وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں بلکہ غریب عوام کو بھی مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی روزگار پر برا اثر پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت کے پاس یوٹیلیٹی سٹورز کو چلانے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ 

یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب ملک میں مہنگائی پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا آٹا، چینی اور گھی حاصل کرنے والے غریب عوام کو اب یہ اشیاء آزاد مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنی پڑیں گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی سبسڈی بھی بند کر دی گئی ہے جس سے غریبوں پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہےاور ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll