ای سم خدمات کے حصول کے عمل کو انتہائی سادہ اور آسان رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان خدمات کے فوائد سے مستفید ہو سکیں


ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر میں اپنے صارفین کی آسانی کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ای سم متعارف کرا دی۔ ٹیلی نار ای سم ملک بھر میں اپنی نویت کی پہلی سم ہو گی جس کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی کاغذی کاروائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ای سم جسے ایمبیڈڈ سم بھی کہا جاتا ہے ۔
ایک ڈیجیٹل سم ہے جس کی بدولت صارفین اپنی پسند کے موبائل پیکجز اور پلانز کا باآسانی انتخاب کر سکتے ہیں اور اس کے لئے انہیں روایتی سم کارڈ کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ ای سم صارفین کو سم چوری ہونے یا اس کے غیر قانونی استعمال سے بچانے میں بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صارفین نہ صرف متعدد موبائل نمبرز کو محفوظ بلکہ ای سم سہولت سے مطابقت رکھنے والے تمام آئی او ٹی گیجٹس بشمول سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز پر ای سم کی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے کہا کہ عالمی سطح پر تیزی سے محفوظ اور ماحول دوست طرز زندگی کو اپنایا جا رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہماری نئی ای سم ان عالمی اقدار سے ہم آہنگ ہے، یہ پیپر لیس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی روایتی سم کارڈ کی متبادل ہےاور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کی ای سم پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کے لئے دستیاب ہو گی۔
ای سم خدمات کے حصول کے عمل کو انتہائی سادہ اور آسان رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ان خدمات کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔ صارفین ٹیلی نار کے کسی بھی سیلز اور سروس سینٹر یا مجاز ریٹیلرز پر جا کر دیئے گئے کیو آر کوڈ کو اپنے موبائل فون سے سکین کرنے کے بعد فراہم کی گئی ہدایات پر عمل کر کے اپنی ای سم ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں ۔
ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے ای سم متعارف کرانا کمپنی کے صارفین کو جدید خدمات کی فراہمی کے عزم کا عکاس ہے۔ پیپر لیس ای سم متعارف کروا کر ٹیلی نار پاکستان نہ صرف ملک میں نئے معیار متعارف کروا رہا ہے بلکہ روایتی سم کے لئے استعمال ہونے والے پلاسٹک میں کمی لا کرپائیدار مستقبل کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 16 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 16 گھنٹے قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 16 گھنٹے قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 6 دن قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 15 گھنٹے قبل





