جی این این سوشل

پاکستان

نوجوانوں کی آنکھوں کی چمک بتاتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نوجوانوں کی آنکھوں کی چمک بتاتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے ، آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کہا ہے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں ۔

‎چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم  منیر نے نوجوانان پاکستان سے خطاب ‎ کرتے ہوا کہا آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،‎آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر، اور غزہ کے عوام سے پوچھو ۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ‎ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے ،عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے ۔  

جنرل عاصم منیر نے کہا ‎بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے ،چیف آف آرمی سٹاف نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے، اور قرآن کی آیت پڑھیں "کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ 'ہم ایمان لاۓ'، اور ان کی آزمائش نہ ہو گی ۔ 

آرمی چیف نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ 

خطاب کے بعد وقفۂ سوالات کے دوران نوجوانوں کے سوالات کے جواب میں چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کا مؤقف بیان   کیا۔ 

پاڑہ چنار میں فسادات پر سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا قبائل مل بیٹھ کر زمینی اور فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں ‎،خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے ،میرا یہ ایمان ہے کہ  اللہ تعالی ٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا ۔   

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے 8 اضلاع میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زائد ہوچکی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشون اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ ٹرانسپورٹ بند اور ریلوے سروس معطل ہیں۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

کراچی: بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll