جی این این سوشل

دنیا

7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی،اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی نے یرغمالیوں کی رہائی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی،اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی
7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی،اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

تل ابیب : اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنرل ہالیوا نے اس واقعے کی ریاستی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسرائیلی فوج میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت آئی ہیں جب اسرائیل پر ایران کے حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے اپنا طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہیم لنکن مشرق وسطیٰ میں بھیج دیا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی نے یرغمالیوں کی رہائی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج حماس کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج سرنگوں کا معائنہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو مجبور کر رہی ہے۔

 

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، لہذا کیس کو آج ہی ان کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll