جی این این سوشل

علاقائی

پشاور ,محکمہ تعلیم کا پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں تک سالانہ امتحانات لینے کا فیصلہ

پشاور: محکمہ تعلیم نے پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ تعلیم کا پشاور میں پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں تک سالانہ امتحانات لینے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم کا پشاور میں پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں تک سالانہ امتحانات لینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم  نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سالانہ امتحانات 21 سے25 جون تک منعقد  کیے جائیں۔ جبکہ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق سالانہ امتحان انگلش،اردو،ریاضی اور جنرل سائنس کا ہی لیا جائے گا۔  

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات پرانے طریقہ کار کے مطابق کلسٹر سکول ہی لیں گے ۔ جبکہ امتحانی پرچے  ایم سی کیوز اور مختصر سوالات پر مبنی ہوں گے ۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ  کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت   اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

 نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری

امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کردیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیرقانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll