Advertisement

نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک

ضلع تناہون میں عنبوخائرینی دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چمن نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 24th 2024, 3:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک

نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ضلعی پولیس کے ترجمان دیپک کمار رایا نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب بھارتی مسافر بس عن بکھرینی میں مرسیانگدی ندی کے کنارے گر گئی ۔

ضلع تناہون میں عنبوخائرینی دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چمن نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ضلعی پولیس کے ترجمان اور نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔

Advertisement
Advertisement