جی این این سوشل

پاکستان

جے یو آئی کا کسی بھی سیاسی الائنس میں شامل ہونے سے انکار

  مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جے یو آئی کا  کسی بھی سیاسی  الائنس میں شامل ہونے سے انکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر
 پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے کسی بھی الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا، جے یو آئی پی ٹی آئی یا کسی جماعت سے الائنس نہیں کریگی۔
  مولانا فضل الرحمن کا گفتگومیں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے،اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد پارلیمنٹ میں تعاون پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوا، پارلیمنٹ اور دیگر معاملات پر ایشو ٹو ایشو مشاورت ہوگی، جے یو آئی فی الوقت اکیلے ہی اپنی مہم جاری رکھے گی۔
  مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخ تعلقات کو نارمل بنانا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی سینٹ میں ممکنہ حکومتی قانون سازی پر گفتگو کی،دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔    

پاکستان

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن: 7کوہ پیماؤں کو بچا لیا

کوہ پیما ئی ٹیم 20,100 فٹ کی بلند چوٹی پر چڑھائی کے دوران شدید موسمی حالات اور ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوگئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن: 7کوہ پیماؤں کو بچا لیا

گلگت بلتستان:پاک فوج نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ایک دشوار گزار علاقے میں پھنسے 7کوہ پیماؤں کو کامیابی سے بچا لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی کوہ پیمائی ٹیم جو تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل تھی، 20,100 فٹ کی بلند چوٹی پر چڑھائی کے دوران شدید موسمی حالات اور ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوگئی۔ شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ کوہ پیما اپنی جان بچانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

اس خطرناک صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ کوہ پیماؤں نے فوری طور پر پاک فوج سے مدد کی درخواست کی۔ پاک فوج نے بغیر کسی تاخیر کے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔

ریسکیو آپریشن میں شامل پاک فوج کے اہلکاروں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس آپریشن کو کامیاب بنایا۔ تمام کوہ پیماؤں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن پر تمام کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مستقبل میں بھی اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے، اولی گذشتہ ماہ جولائی میں چوتھی بار نیپال کے وزیر اعظم بنے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی

نیپال نےملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سے 9 مہینے بعدپابندی ہٹا دی ہے۔
نیپال کی حکومت نے سماجی ہم آہنگی کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا دی تھی، ٹک ٹاک کے چینی مالک کا کہنا ہے کہ وہ نیپال کے اس قدم سے خوش ہیں، اس کیلئےٹک ٹاک کو کچھ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
نیپال میں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔
ٹک ٹاک پر مناسب زبان کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ نیپال کی پچھلی حکومت نے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی تھی، اس وقت ٹک ٹاک  پر نفرت پھیلانے والی چیزوں کو روکنے سے انکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، نیپال کے نئے وزیر اعظم کے پی شرما اولی چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی ہیں۔ 
 ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مستقبل میں بھی اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے، اولی گذشتہ ماہ جولائی میں چوتھی بار نیپال کے وزیر اعظم بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز 

رحیم یار خان :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں وسیم ارشد، بلال، فاروق، نبیل شہزاد، زاہد، سعید اور محمد ایوب کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے والدین اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہمت افزائی کی۔

زخمی سپاہی بلال نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بلال کی اس بہادری پر انہیں قابل فخر قرار دیا۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے جوان بھائی اور بیٹے کی مانند ہیں اور ان کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور سٹاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس اور انتظامی حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll