وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی


رحیم یار خان :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں وسیم ارشد، بلال، فاروق، نبیل شہزاد، زاہد، سعید اور محمد ایوب کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے والدین اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہمت افزائی کی۔
زخمی سپاہی بلال نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بلال کی اس بہادری پر انہیں قابل فخر قرار دیا۔
مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے جوان بھائی اور بیٹے کی مانند ہیں اور ان کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور سٹاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس اور انتظامی حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 hours ago

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 hours ago

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 9 hours ago

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 hours ago