واشنگٹن : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےانتونیو گوتریس کو دوسری مدت کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رہیں گے ۔ 72 سالہ انتونیوگوتریس کا تعلق پرتگال سے ہے ۔
انتونیوگوتریس نے منتخب ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ " میں چھوٹے اور بڑے ممالک کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے کام کروں گا ، ممالک کےد رمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ میرے ایجنڈے میں تنازعات کا خاتمہ اولین ترجیع ہے ۔
واضح رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ انتونیو گوتریس 2017 میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے ۔ 2017 میں انہوں نے بان کی مون کی جگہ اس عہدے کا چارج سنبھالا تھا ۔
دوسری معیاد کے لیے ان کے سامنے کوئی امیدوار نہیں تھا ، ان کے علاوہ دس دیگر افراد نے بھی یہ عہدہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم یہ تمام باقاعدہ امیدوار نہیں تھے ۔ کیونکہ کہ انہیں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے کسی کی بھی تائید حاصل نہیں تھی ۔
جبکہ سیکیورٹی کونسل کے 15 ممالک نے گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی کی دوسری مدت کے لیے انتونیوگوتریس کے نام کی منظوری دی تھی۔ ۔
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 14 hours ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 19 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 19 hours ago

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 19 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 19 hours ago

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 19 hours ago

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 17 hours ago

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 19 hours ago

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 13 hours ago

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 18 hours ago

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 14 hours ago











