جی این این سوشل

تجارت

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے، تاجر تنظیمیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاجروں کی  ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند
تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند

کراچی: بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ملک گیر ہڑتال جاری  ہے۔ اس ہڑتال کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور بہت سے سکول بھی بند رکھے گئے ہیں۔

تاجر تنظیموں کی اس ہڑتال کو جماعت اسلامی اور جمعیت  علمائے اسلام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد میں انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا ہے۔

تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے۔

لاہور میں تاجر تنظیمیں اس ہڑتال کے معاملے پر دو دھڑوں میں بٹ گئی ہیں۔ ایک دھڑا ہڑتال کا حامی ہے جبکہ دوسرا گروپ اس کا مخالف ہے۔

صدر انجمن تاجران کراچی جاوید شمس کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت ناکام ہو چکی ہے اور آج مکمل ہڑتال ہو گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر نے بھی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مکمل بند رہے گا۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک تمام تاجر تنظیمیں ہڑتال میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔

صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ یہ تاجروں کی نہیں بلکہ شہریوں کی ہڑتال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے۔

پشاور میں بھی تاجروں نے مختلف بازار بند رکھے ہوئے ہیں۔ تاجر یونینز نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ٹیکس کی شرح کم کی جائے۔

پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔   

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت  نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا  اور چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ  کیا۔  

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا   چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا، پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔  

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت  کی اور جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔  

قبل ازیں  صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی کیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا ۔ 

چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چوالیس ہزار چار سو چھہتر ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آج (منگل) مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چوالیس ہزار چار سو چھہتر ہو گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دیر البلاح میں اسرائیل کی طرف سے بڑے پیمانے پر انخلا کے حکم کے بعد اسے غزہ میں امدادی کارروائیاں روکنے پر مجبور کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے رفح سے نقل مکانی کے بعد دیر البلاح میں اپنا آپریشن سینٹر قائم کیا تھا جب اسرائیلی فورسز نے وہاں زمینی حملہ شروع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

 بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ  چیئرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں ،جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا،لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ،جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll