جی این این سوشل

موسم

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 31 اگست تک شدید بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے مقامی نالوں / ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ملتان، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد جبکہ 29 سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، بو لان، جھل مگسی اور پنجگور میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

دنیا

فلسطینی صدر محمود عباس کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطینی صدر محمود عباس کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی اپنے حقوق کےحصول تک حمایت جاری رکھے گا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطے میں ہے۔

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میںسعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، انٹیلی جنس چیف،اردن میں سعودی سفیر سمیت فلسطینی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی انتظامی تقسیم میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔

مجموعی طور پر ضلع لاہور کی دس تحصیلیں ہوگئیں، وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی۔ پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاون، راوی اور صدر شامل ہیں۔ ان نئی انتظامی اکائیوں کے لیے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کمشنر لاہور کو رپورٹ کریں گے۔ 

اس سے قبل لاہور میں رائیونڈ، ماڈل ٹاون، لاہور کینٹ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں موجود تھیں۔ نئی تحصیلوں کے قیام سے شہر کی انتظامی تقسیم میں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام سے ان کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام کا مقصد شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور شہر کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمن   کی  چوہدری شجاعت حسین  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مولانا فضل الرحمن منگل کے روز یہاں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے ،انہوں نے کہا کہ تعلقات کا یہ سلسلہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بھی قائم ہے اور قائم رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں ، ہم چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آئے تھے لیکن چوہدری شجاعت حسین نے 22اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ہمیں حلوہ کھلایا اورختم نبوت کے حوالے سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

اس موقع پر مولانا امجد خان نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ 1974میں قومی اسمبلی میں پاس ہونے والی قراردادوں اور مکمل کارروائی کو کتابی شکل دے دی گئی ہے ،پانچ جلدوں میں چھپی ہوئی یہ کتاب جلد آپ کو بھجوائیں گے ۔ملاقات کے اختتام پر چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی ، حافظ نعیم ، حافظ غضنفر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی مولانا امجد خان اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll