جی این این سوشل

پاکستان

خوارجی دہشت گرد حرام اور قابل مذمت کارروائیوں میں مشغول

خوارجی دہشت گردوں کا جہاد کا دعویٰ فریب اور دھوکہ پر مبنی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خوارجی دہشت گرد حرام اور قابل مذمت کارروائیوں میں مشغول
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خوارجی دہشت گرد حرام اور قابل مذمت کارروائیوں میں مشغول ہیں۔

خوارجی دہشت گردوں کا جہاد کا دعویٰ فریب اور دھوکہ پر مبنی ہے کیونکہ ان کے اقدامات بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا اور ساتھی مسلمانوں کو نشانہ بنانا، اسلام کے بنیادی اصولوں کے بالکل متصادم ہیں، جو امن اور انصاف کو ترجیح دیتے ہیں۔

خوارجی دہشت گردوں کے بیانات جاری کرنے کا مقصد مقامی آبادی سے ہمدردی حاصل کرنا اور خود کو معصوم لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں فکر مند ظاہر کرنا ہے، جو قطعی  طور پرانکے پُرتشدد اقدامات سے متصادم ہے۔

یہ خوارجی اسلام کو اپنی پرتشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے ایک لبادے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، یہ دہشت گرد جھوٹے مذہبی نظریات پھیلا کر مذہبی تعلیمات کو مسخ کرکے اور سماجی و اقتصادی مشکلات کا فائدہ اٹھا کر نوجوانوں کا استحصال کرتے ہیں۔

خوارجی دہشت گرد اپنی نام نہاد شہرت کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن انکی  سفاکیت اور ظلم کی تاریخ ہے، جن میں اسکولوں، مساجد ، بازاروں پر حملے شامل ہیں ۔

ٹیکنالوجی

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

کمپنی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک میں تمام پڑھی ہوئی چیٹس کو مارک کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

لاہور : دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے ذریعے صارفین ایک کلک میں تمام پڑھی ہوئی چیٹس کو مارک کر سکیں گے۔ 

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچرMark all chats as read کہلائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت آسانی سے تمام پڑھی ہوئی چیٹس کا نوٹیفیکیشن بند کر سکیں گے۔ اس سے صارفین کو بہت ساری پریشانی سے نجات ملے گی خاص طور پر ان لوگوں کو جن کے پاس بہت سی گروپس اور انفرادی چیٹس ہوتی ہیں۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی چیٹس کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے اور انہیں تلاش کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد صارفین واٹس ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس پر کلک کرکے اس آپشن کو استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔ فی الحال اس پر کام جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت ، ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی

انتظامیہ آخری وقت پر این او سی کیوں معطل کرتی ہے، جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت ، ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ آخری وقت پر این او سی کیوں معطل کرتی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کرادی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارا جو خدشہ تھا ہمارے ساتھ وہی ہوا ہے، ہمیں جلسے کی اجازت دی گئی اور پھر آخری دن این او سی معطل کر دیا گیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو جلسے کی اجازت کا بیان حلفی عدالت میں دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا جلسے کا این او سی امن و امان کی صورتحال کے باعث معطل کیا گیا؟ آخری رات ہی این او سی معطل کرنے کا کیوں بتاتے ہیں؟ انتظامیہ آخری وقت پر جا کر جلسے کا این او سی کیوں معطل کرتی ہے؟ کیا اچھا لگے گا کہ ہم کمشنر کو بلا کر شو کاز نوٹس جاری کریں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ  لوگ دور دراز سے چل چکے ہوتے ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے جلسہ منسوخ ہو گیا ہے، آپ پہلے بتا دیا کریں کہ سکیورٹی خدشات ہیں اجازت نہیں دے سکتے، یہ پہلے بتائیں کہ جو بھی بیس پچیس ہزار لوگ آنے ہوتے ہیں اُن کی جان کو خطرہ ہے، وہ کوئی بےحس لوگ تو نہیں کہ انہوں نے پھر بھی اپنے لوگوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ انہوں نے جلسہ ملتوی کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اگلی اجازت بھی دیدی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پورا اسلام آباد بند ہے کنٹینرز ہی کنٹینرز ہیں، وجہ کیا ہے؟ صرف ایک مارگلہ روڈ کھلا ہے اور وہاں بھی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، کیا اچھا لگے گا کہ میں کمشنر کو بلا کر شوکاز نوٹس جاری کروں؟

ایڈووکیٹ جنرل نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کروادی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہے تو ہم یہ درخواست نمٹا نہیں رہے، ہم اس درخواست کو 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہیں۔

بعدازاں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان

نواز شریف ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق نواز شریف ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے ذاتی معالجوں اور اہل خانہ سے مشاورت سے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے معالجین سے معمول کا چیک اپ کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll