Advertisement
علاقائی

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا رات گئے اڈیالا جیل کا اچانک دورہ

دورے کے دوران عمران خان کی بیرک کا معائنہ کیا اور جیل حکام سے ان کی سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 30th 2024, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا رات گئے اڈیالا جیل کا اچانک دورہ

لاہور : پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے رات گئے اچانک اڈیالا جیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیرک کا معائنہ کیا اور جیل حکام سے ان کی سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل حکام سے قیدیوں کے زیر سماعت مقدمات، جیل میں انٹرنیٹ، وائی فائی، موبائل فون سروس اور دیگر آلات سے متعلق بھی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ 

واضح رہے کہ اڈیالا جیل میں تین نئے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن اور جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔ عمران خان کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 7 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement