اسرائیل کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے اس لیے امریکا اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا، کملا ہیرس


امریکی حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی صدر جوبائیڈن کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی پالیسی سے انحراف نہیں کروں گی۔ اسرائیل کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے اس لیے امریکا اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔
تاہم کملا ہیرس جو امریکا کی موجودہ نائب صدر بھی ہیں، نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر اختلاف ہوسکتا ہے کہ اسرائیل اپنے حقِ دفاع کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور ہمیں اس کا یہ عمل دیکھنا ہوگا۔
حالیہ الیکشن میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں بہت سارے فلسطینی بے گناہ مارے گئے۔ وہاں صورت حال نہایت تکلیف دہ ہے۔
کملا ہیرس نے غزہ امن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ضروری ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل








