تفریح

میری شادی کیلئے مسجد میں اعلان کرایا گیا تھا ، اداکارہ ثمن انصاری

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کرائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 30 2024، 9:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
میری شادی کیلئے مسجد میں اعلان کرایا گیا تھا ، اداکارہ ثمن انصاری

اداکارہ ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی شادی  کیلئے مسجد میں اعلان کرایا گیا تھا کہ لڑکی دستیاب ہے، شادی کے خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکا سے کینیڈا گئی تو وہاں نانا نانی نے کہا کہ اس کی شادی کروادیتے ہیں۔

مسجد میں اعلان کرایا گیا کہ لڑکی آئی ہوئی ہے اور وہ پڑھ رہی ہے، لڑکی شادی  کیلئے دستیاب ہے، خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کرائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑوں کی رضامندی سے انہوں نے کم عمری میں شادی کی جو کہ 16  سال چلی لیکن پھر ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔