جی این این سوشل

تجارت

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی میں ترسیلات 47.6 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، مالی ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی میں ترسیلات 47.6 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہیں۔

 جولائی 2024 میں برآمدات 12.9 فیصد اضافے سے 2.4 ارب ڈالر کی رہیں جبکہ رواں مالی سال درآمدات 16.3 فیصد اضافے سے 4.8 ارب ڈالر کی رہیں۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل بیرونی سرمایہ کاری میں 189.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 23 اگست 2024 تک مالی ذخائر 14.77 ارب ڈالر کے رہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 13.17 ارب ڈالر کے مالی ذخائر تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2024 میں ایف بی آر محصولات میں 22.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدنی میں 78.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مالی خسارے میں 10.5 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تھی۔

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll