موسم

بنگلہ دیش : سیلاب متاثرین کیلئے پاکستانی طلبہ کا بڑا عطیہ

ڈھاکہ میڈیکل کالج میں پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیشی طلبہ رہنمائوں کو متاثرین سلاب کی امداد کے لیے عطیہ پیش کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 30 2024، 9:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش :  سیلاب متاثرین کیلئے پاکستانی طلبہ کا  بڑا عطیہ

بنگلہ دیش میں سیلاب متاثرین کےلیے پاکستانی طلبہ نے بڑا عطیہ دیا۔

پاکستانی طلبہ کی جانب سے بنگلہ دیشی متاثرین سیلاب کے لیے سوا دو لاکھ ٹکا کا عطیہ دیا گیا۔ پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش میں موجود اپنے ساتھیوں اور پاکستانی شہریوں سے عطیات جمع کیے۔

ڈھاکہ میڈیکل کالج میں پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیشی طلبہ رہنمائوں کو متاثرین سلاب کی امداد کے لیے عطیہ پیش کیا۔

پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور نوجوانان اور کھیل آصف محمود سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیر برائے امور نوجوانان اورکھیل نے پاکستانی طلبہ سے اظہار تشکرکیا۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ واحد غیر ملکی طلبہ ہیں جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امداد جمع کی۔