جی این این سوشل

دنیا

سعودی ڈرائیونگ لائسنس اب "توکلنا" ایپ پربھی دکھایا جاسکے گا

جدہ : سعودی عرب میں اب ٹریفک حکام توکلنا ایپ پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کرسکیں گے ، مقامی اور غیر ملکی شہری توکلنا ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس دکھا سکیں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی ڈرائیونگ لائسنس اب توکلنا ایپ پربھی دکھایا جاسکے گا
سعودی ڈرائیونگ لائسنس اب توکلنا ایپ پربھی دکھایا جاسکے گا

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ٹریفک نے وزارت داخلہ اور ابشر پلیٹ فارم کے تعاون سے نئی سہولت فراہم کی ہے ، اسے " رخصہ فی جوالک " یعنی (ڈرائیونگ لائسنس موبائل میں ) کا نام دیا گیا ہے ۔

اب تک مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھنا ضروری تھا  تاکہ ٹریفک اہلکاروں کے طلب کرنے پر دکھایا جاسکے ۔ اب یہ ضروری نہیں رہا ہے ۔ بلکہ اب توکلنا ایپ کے ذریعے بھی ڈارئیونگ لائسنس چیک کرایا جاسکے گا۔

 

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں محکمہ ٹریفک نے ابشر افراد اور توکلنا ایپ پر ای ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا تھا ، تاہم یہ کہا گیا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کے طلب کیے جانے پر اصل ڈارئیونگ لائسنس دکھایا جائے ۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن

جوہری تنصیبات پر حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ جی سیون ممالک نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایران کے خلاف نئی اور سخت اقتصادی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے، جس پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔

جو بائیڈن کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔

امریکا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت جی سیون ممالک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے اسرائیل پر براہ راست 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے، پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا کہ یہ حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دونوں امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے،آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہوں گے۔ پاکستان کے راشد ریاض (آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں) چوتھے امپائر ہوں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جس کا پہلا میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری میچ راولپنڈی 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll