علاقائی

طلباء کیلئے خوشخبری!، بائیکس رجسٹریشن پر بڑی رعایت کی منظوری

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی درخواست پر کابینہ نے طلباء کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 31 2024، 12:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
طلباء کیلئے خوشخبری!، بائیکس رجسٹریشن پر بڑی رعایت کی منظوری

لاہور : پنجاب کابینہ نے طلباء کو خوشخبری دیتے ہوئے بائیکس کی رجسٹریشن پر بڑی رعایت کی منظوری دے دی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی درخواست پر کابینہ نے طلباء کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت طلباء کو بائیک کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کارڈ کے اخراجات ادا نہیں کرنے ہوں گے۔ حکومت فی بائیک 1500 روپے کی بینک پراسیسنگ فیس بھی ادا کرے گی اور یہ رقم طلباء کے اکاؤنٹس میں واپس منتقل کر دی جائے گی۔ طلباء کو صرف بائیک کی قسطیں، انشورنس اور اپ لفٹ رقم ادا کرنی ہوگی۔

اس حوالے سے پنجاب کابینہ نے بائیکس سے متعلق نئے ایس او پیز نافذ کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ طلباء کو سہولت فراہم کرنے اور ان کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔