جی این این سوشل

تجارت

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ملک میں  مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے،  اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔ محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں، اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں،  سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

 

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  وفد  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، پی ٹی آئی رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت  سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں ، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ ۔

واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

 بانی پی ٹی آئی کی جانب  سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll