علاقائی

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 14 روز سے معطل

 دوزان پل سمیت متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2024، 10:33 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 14 روز سے معطل

کوئٹہ : بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرین سروسز 14 روز سے معطل ہیں۔ دوزان پل سمیت متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق سبی سے ہرنائی کے درمیان ریلوے ٹریک 23 جولائی سے بند ہے اور اب تک اس کی مرمت مکمل نہیں ہوسکی۔ اسی طرح کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز سے بند ہے اور چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ چمن ٹرین سروس بھی 10 روز سے معطل ہے اور شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15 روز لگ سکتے ہیں۔

ان تمام صورتحال کے باعث صوبے میں ٹرین سروسز کی بندش سے ریلوے کو روزانہ تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ لاکھوں مسافر ٹرین سروسز کے معطل ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بہت سے مسافر وں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ مسافروں کو مہنگے نجی ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جو ان کے لیے مزید مالی بوجھ ہے۔