جی این این سوشل

صحت

کرونا ویکسین کی پندرہ لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گیں

اسلام آباد : کرونا ویکسین کی پندرہ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گیں جبکہ بیس لاکھ سے تیس لاکھ تک آئندہ ہفتے مزید خوراکیں چین سے پاکستان کو ملیں گیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کرونا ویکسین کی پندرہ لاکھ خوراکیں چین سے  پاکستان پہنچ گیں
کرونا ویکسین کی پندرہ لاکھ خوراکیں چین سے پاکستان پہنچ گیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے کرونا ویکسی نیشن سینٹرز آج  بند کردئیے گئے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان پہنچنے والی کرونا ویکسین سائنو ویک کی خوراکیں ہیں۔ گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی اور یہ پاکستان میں کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ویکسی نیشن ہوئی ہے۔

تفریح

چاہت فتح علی خان کا  نیا شاہکارمنظر عام پر آ گیا

معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "مینگو لسی" ریلیز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہت فتح علی خان کا  نیا شاہکارمنظر عام پر آ گیا

معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "مینگو لسی" ریلیز کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ گانوں کی وجہ سے جانے جانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گا "مینگو لسی" ریلیز کرد یا ہےجس پرصارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان پرشدید تنقید کی  جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ،کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے اس مزاحیہ گانے کو پسند کر رہے رہیں جبکہ کچھ صارفین اس پر شدید تنقید کر  رہے ہیں اور شاہت فتح علی خان  کو موسیقی سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ "چاہت فتح علی خان  آپ کو خدا  کا واسطہ ہے آپ اس موسیقی سے دور ہو جائے اور اپنی زندگی سے موسیقی کو الگ کر دیں۔"

جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "ایسے گلوکار دنیامیں صدیوں بعد جنم لیتے ہیں" ۔

چاہت فتح علی خان کے اس گانے کویوٹیوب پر اب تک بیس ہزار کے قریب لوگ سن چکے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات

عدنا ن صدیقی کو برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی  برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ انہیں برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کی چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہن میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔

عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

دعوت نامے کے مطابق 13 نومبر 2024ء کو بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

عدنان صدیقی ایک ایسے پاکستانی اداکار سمجھے جا تے ہیں جن میں پر کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے نہ صرف لالی وڈ اور بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان  پر  حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید

غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll