کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے، فیصل کریم کنڈی


گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک تیر سے دو شکار کھیلے، علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ علی امین نے کل جلسے میں بڑھکیں ماریں ، ان کے الفاظ پر پوری قوم کو افسوس ہے، کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک تیر سے دو شکار کھیلے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین کو جو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف ہونی چاہیئے، ہم اسپیڈی ٹرائل نہیں کر سکے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشیر لینے کی اجازت مانگی تھی، میں نے سمری مسترد کردی ہے، میں نے آئین کے مطابق کام کرنا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا کے جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نہیں، دہشت گردی کی اکثریت واقعات وزیر اعلیٰ صاحب کے ضلع میں ہورہی ہیں یا تو وزیر اعلیٰ بات نہیں کرسکتا یا دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے، میں کہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہے ، دو تہائی اکثریت والا وزیر اعلیٰ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے، صوبے میں دہشت گردی اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی میں امن و امان بحال نہیں کر سکا ، وزیر اعلیٰ کے پی اعتماد کھو چکا ہے وہ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ فوری طور پر کے پی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ، پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی ، سیاستدانوں کا احتساب آسان ہوتا ہے ججز اور جرنیل کا احتساب کون کرے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خود پر پی ٹی آئی کے دروازے بند کرانے ہیں، اس میں وفاقی حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے ان کی بھی غلطی ہے، اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے یہ 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے جو 2 ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے، ایسا نہ ہو آپ دوڑ جائیں، جن لوگوں نے قانون کو توڑا وفاقی حکومت کو ایکشن لینا چاہیئے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اعلی عہدیداران کو زمہ دادی کا احساس کرنا چاہیئے، ہمارے صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال جب خراب ہو رہی تھی تو وہاں توجہ نہیں دی گئی، عمران خان کو جیل سے خود جا کر نکالنے کی بات پر افسوس ہوا، اس طرح کے غیر جمہوری روایات ملکی سیاست کے لیے مثبت نہیں، میرا کام آئین اور قانون کا تحفظ ہے، وہ میں کرتا رہوں گا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago




