جی این این سوشل

صحت

کوئٹہ زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

رواں سال اب تک کانگو کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ  زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال اب تک کانگو کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

پاکستان

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑا جو جاں لیوا ثابت ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے ۔

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما کے سابق رکن قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی لاہور سے میانوالی جا رہے تھے، قائد آباد پہنچنے پر انہیں دل کا دورہ پڑا جہاں سے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز نے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

 واضح رہے کہ حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹراے این ایف

پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے، وہیں سینتھیتک ڈرگس کی پیدا وار میں اضافہ ہوا ہے، سہیل سجیل حیدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹراے این ایف

ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سہیل سجیل حیدر نے کہا ہے کہ ملک سے منشیات کا خاتمہ کرنا اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہمارے پڑوسی ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے، وہیں سینتھیتک ڈرگس کی پیدا وار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2001 سے منشیات سے پاک ملک کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھا ہوا ہے مگر آج بھی اے این ایف کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پوست کی کاشت کو روکنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کرنی ہوتی ہیں، رواں سال 1 ہزار 115 رقبے پر پوست کی کاشت کو ختم کیا گیا، اے این ایف کی اس مہم کو پروپیگنڈا بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر اس کی رسد اور غیر قانون نقل و حرکت میں اضافہ ہوا، منشیات کے اسمگلنگ میں خواتین اور بچوں کا استعامل ہونا سماجی اخلاقی نظام کے لیے سنگین خطرہ ہے، ملک دشمن عناصر اس کھیل میں کالج، یونیورسٹی اور اسکول کے طلبا کو بھی استعمال کرتے ہیں۔

ڈائریکٹراے این ایف نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانے والے طلبا کی ایک تعداد بھی ڈرگس اسمگل کرنے میں ملوث ہے، اس وجہ سے بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر ہمارے تعلقات ہورہے ہیں اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے 2024 کے آپریشن کا جائزہ لیا جائے تو اس سال اے این ایف نے کارروائی کر کے 1 لاکھ 13 ہزار 798 کلو گرام منشیات بر آمد کی جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ساڑھے 6 ارب ڈالر ہے، اس دوران 1 ہزار 406 گرفتاریاں ہوئی جن میں غیر ملکی لوگ اور خواتین بھی شامل تھے، اس جنگ میں 3 اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ  کی  منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ 

یاد رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll