جی این این سوشل

دنیا

نیدرلینڈز کی عدالت نے اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی پر گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ دینےکا مقدمہ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیدرلینڈز کی عدالت نے   اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ  سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیدرلینڈز کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو اسلام مخالف انتہا پسند ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیرحاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 56 سالہ اشرف جلالی کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

29سالہ سعد رضوی کو چار قید کی سزا سنائی گئی جہاں ان پر بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ اسی الزام پر گزشتہ سال سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی نیدرلینڈز کی عدالت نے 12سال قید کی سزا سنائی تھی۔

گیرٹ ولڈرز نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈز کے انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

 

جرم

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح کے وقت جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) استعمال کیا گیا،  صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دو پولیس وینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکار ویکسینیشن مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے۔

وانا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حماد محمود نے تصدیق کی کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف پولیس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے ڈیرہ اسمعٰیل خان کی زرعی یونیورسٹی، لکی مروت یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گرد ایکسائز پولیس کی چیک پوسٹ دیکھ کر خودکش جیکٹ چھوڑ گئے تھے، جس کا وزن تقریباً سات کلوگرام تھا۔

ایکسائز پولیس کے کچھ اہلکار جمیل چوک کے علاقے سے گزرنے والوں کی تلاشی لے رہے تھے جب 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے گزرے، خودکش جیکٹ پھینکی اور تیزی سے فرار ہو گئے۔

گل بہار پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او ) نعمان خان نے ڈان کو بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے اہلکاروں نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کے متعدد رہنما گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے  متعدد رہنما گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے بیرسٹر گوہر، عامر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا اور روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر مملکت کے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے۔

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے مفادات سے بالاتر ہو کر پُرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔صدر

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll