جی این این سوشل

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت پھر ملتوی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت  پھر ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی ، عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے ، وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل نہ دیئے جاسکے ، معاون وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ، نیب پراسیکوشن ٹیم نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کردی ۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کے لیے وکلا صفائی کو 16 مواقع دیے جا چکے ہیں، وکلا صفائی کی جانب سے 12وکالت نامے اس ریفرنس میں جمع کروائے گئے ہیں ، بیرسٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کر لیں۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عدالت ایک موقع دے آئندہ سماعت پر اگر مرکزی کونسل نہیں آتے تو ہم جرح کر لیں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

پاکستان

عدالت نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ  جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا۔

جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی ، لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو آج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، سیکرٹری داخلہ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری اور وزیر اعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو اپیل میں فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا، سنگل بینچ کے سامنے دائر درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی، درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتی تھی، منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کو مارچ میں 3سال کی توسیع دی، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے استفسار کیا کہ درخواست میں کون سا نوٹیفکیشن چیلینج ہوا تھا؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں نگراں حکومت کا چئیرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلینج ہوا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگراں حکومت کے نوٹیفکیشن کی تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلینج نہیں کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا، عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کو کالعدم قرار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ
حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذکردی ۔
 حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ144لگا دی ہے،اسلحے کی نما ئش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا ،پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا

بیرسٹر گوہر کو کل سنگجانی جلسہ میں حکومتی خلاف ورزیوں کے با عث حراست میں لیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر  کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے موجودہ چئیرمین پیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پو لیس کی جانب سے رہا کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرکو  اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو کل سنگجانی جلسہ میں حکومتی خلاف ورزیوں کے با عث حراست میں لیا گیا تھا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت جو سنکجانی مقدمہ میں بھی ڈسچارج کر دیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll