جی این این سوشل

جرم

خودکشی کی روک تھام کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام میں خودکشی کو حرام کا درجہ دیا گیا ہے اور حرام کے سب سے نچلے درجوں میں اس کا شمار ہوتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خودکشی کی روک تھام کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خودکشی کی روک تھام کا آج (منگل) عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

2024سے 2026 تک تین سال کیلئے خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کا موضوع ہے ''خودکشی کے بارے میں بیانیہ تبدیل کرنا'' اس کا مقصد اس مسئلے کی روک تھام کیلئے آگاہی پیدا کرنا اور اس حوالے سے کھلے مباحثوں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام میں خودکشی کو حرام کا درجہ دیا گیا ہے اور حرام کے سب سے نچلے درجوں میں اس کا شمار ہوتا ہے ۔ 

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے  میں   پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی علاقے میں ہفتے کے روز آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 127 افراد ہلاک اور 54 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان کی وجہ سے شمالی صوبوں میں ہزاروں افراد اب بھی گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دیکھے گئے جبکہ متعدد نے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواستیں پوسٹ کیں۔

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں۔

ویتنام میں 30 سال میں آنے والے سب سے طاقتور طوفان ‘یاگی’ نے ملک کے شمال میں تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 یہ طوفان اب کمزور ہو کر ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکام نے متنبہ کیا ہے کہ یاگی مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے مزید خلل پیدا کرے گا۔

تقریبا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ (92 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے پلوں کو نقصان پہنچایا ہے، عمارتوں کی چھتیں ٹوٹ گئی ہیں، فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اور بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس سے 64 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام نے اب تک 18 شمالی صوبوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

وزارت زراعت کے حکام نے منگل کے روز بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ افراد کے علاوہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 752 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تھائی نگوئن اور ین بائی صوبوں کے کچھ حصوں میں منگل کی علی الصبح ایک منزلہ مکانات تقریبا مکمل طور پر ڈوب گئے اور رہائشی مدد کے لیے چھتوں پر انتظار کر رہے ہیں۔

ویتنام سے ٹکرانے سے قبل یاگی نے جنوبی چین اور فلپائن میں 24 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور سمیت ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll