جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے  میں   پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا۔

پاکستان

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج

ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا، وکیل یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،  نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدرمملکت آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ۔

عدالت میں وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا۔

احتساب عدالت کے جج عابد سجاد نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ، نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں؟ ۔

احتساب عدالت دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی علاقے میں ہفتے کے روز آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 127 افراد ہلاک اور 54 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان کی وجہ سے شمالی صوبوں میں ہزاروں افراد اب بھی گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دیکھے گئے جبکہ متعدد نے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواستیں پوسٹ کیں۔

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں۔

ویتنام میں 30 سال میں آنے والے سب سے طاقتور طوفان ‘یاگی’ نے ملک کے شمال میں تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 یہ طوفان اب کمزور ہو کر ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکام نے متنبہ کیا ہے کہ یاگی مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے مزید خلل پیدا کرے گا۔

تقریبا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ (92 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے پلوں کو نقصان پہنچایا ہے، عمارتوں کی چھتیں ٹوٹ گئی ہیں، فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اور بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس سے 64 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام نے اب تک 18 شمالی صوبوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

وزارت زراعت کے حکام نے منگل کے روز بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ افراد کے علاوہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 752 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تھائی نگوئن اور ین بائی صوبوں کے کچھ حصوں میں منگل کی علی الصبح ایک منزلہ مکانات تقریبا مکمل طور پر ڈوب گئے اور رہائشی مدد کے لیے چھتوں پر انتظار کر رہے ہیں۔

ویتنام سے ٹکرانے سے قبل یاگی نے جنوبی چین اور فلپائن میں 24 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علاقے خدنگ میں جیپ کہائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیپ کے کھائی میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll