تجارت

اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد پنجاب حکومت نے دیا گیا بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Sep 11th 2024, 12:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

اسلام آباد : پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف سے اسلام آباد کے صارفین کو محروم کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد پنجاب حکومت نے دیا گیا بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم کر دیا گیا۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے صارفین کو ستمبر کے مہینے کا بجلی کا بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئیسکو کو ابھی تک اگست کے مہینے میں دیے گئے ریلیف کے پیسے بھی نہیں ملے ہیں۔ 

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 201 سے 500 یونٹ والوں کو ریلیف پیکج دیا گیا تھا۔