جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کےتمام گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کےتمام  گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے اسپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔  پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔

دوسری طرف پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی اہلکاروں کے داخلے اور پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحقیقات کیلئے 4رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی پارلیمنٹ کی حدود میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

 فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹری رضوان اللہ،ارشاد علی خان اور ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس شامل ہیں۔

جرم

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر جاں بحق

نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر  جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ لقمان اور 25 سالہ پولیو ورکر ابوہریرہ کے نام سے ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجر برادری کی حکومت کو5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجر برادری کی  حکومت کو5 ہزار  روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی)  کی جانب سے حکومت کو 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی گیس مہیا کی جائے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ایم پاکس میں مبتلا شہری کا تعلق لوئر دیر سے ہے ، متاثرہ شہری کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 4 میں سے 3 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی کا کہنا ہے تینوں مریضوں کی رپورٹس کلیئر آگئی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll