جرم

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر جاں بحق

نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 11 2024، 4:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر  جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ لقمان اور 25 سالہ پولیو ورکر ابوہریرہ کے نام سے ہوئی۔