جی این این سوشل

دنیا

افریقی ملک نمیبیا کا 700 سے زائد جنگلی جانوروں کا گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افریقی ملک نمیبیا کا 700 سے زائد جنگلی جانوروں کا گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

افریقی ملک نمیبیا نے ہاتھی اور زیبرا سمیت 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مار نے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت کی جانب سے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔

وزارت نے کہا کہ خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا، ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کرکے لایا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا کی حکومت نے رواں سال مئی کے مہینے سے ہی خشک سالی کی وجہ سے ریاستی ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق خشک سالی کے باعث نمیبیا کی آدھی آبادی خوارک کی قلت کا شکار ہے۔

جرم

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

کراچی : شہر قائد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لانڈھی کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک سے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ٹینک میں پھینک کر خود بھی اس میں کود گئی۔ اس حوالے سے خاتون کی تیسری بیٹی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی والدہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس خاتون کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، جعلی وزراء بڑھکیں نہ ماریں، جلسہ و جلوس ہمارا آئینی حق ہے، جہاں بھی چاہیں، جلسہ و جلوس کریں گے۔

ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بھی اب پی ٹی آئی بحال کرے گی، جعلی حکومت سے ملک کے مقدس پارلیمنٹ کی بےتوقیری کا پورا حساب لیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 63 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوںمیں گزشتہ روز اضافے کےبعد نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کےبعد سونا فی اونس 2515 ڈالر ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں اس کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 63 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا تھا اور فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم اس اضافے کا اثر زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور جمعرات کو قیمتوں میں اتار آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ 2900 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll