تجارت

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی

نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 12 2024، 4:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 25فیصد مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ صنعت کاروں کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ صنعت کاروں نے پالیسی ریٹ میں پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں افراز زر کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد شرح سود میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

اس وقت بنیادی شرح سود انیس اعشاریہ پانچ فیصد ہے، اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے دس جون کو شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اور انتیس جولائی کو ایک فیصد کمی کی تھی۔