جی این این سوشل

دنیا

رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب میں عہدے کے ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے سابق آئی جی پولیس جنرل خالد بن قرار الحربی پر ڈیڑھ کروڑ ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے۔

پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی

انہوں نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی  مستعفی

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا، آصف درانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی آسامی خالی ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ 

ادارہ شماریات  کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔   

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا، بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی، دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا، مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا، تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

اعدادوشمارکےمطابق  ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا، دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی، آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی، دال مونگ، دال مسور، پیاز، خوردنی تیل، چینی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نے مائیک اٹھا لیے

گزشتہ روز بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نے مائیک اٹھا لیے

پاکستان تحریک انصاف کی نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کیخلاف احتجاج کیا۔صحافیوں نے  پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے سے احتجاجاً مائیک اٹھا لیے۔

 پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق گفتگو غیر ضروری تھی، اس کا ہماری سیاست سے تعلق نہیں ہے۔صحافیوں کے احتجاج کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما نیوز کانفرنس کیے بغیر ہی اٹھ گئے۔

گزشتہ روز بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں  گفتگو کی تائید نہیں کرتا، علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عوام ان صحافیوں کو پہچانیں جو قلم بیچ رہے ہیں، جس کے بعد کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو معافی مانگنا پڑگئی تھی۔

جلسے کے اگلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر کےخلاف پارلیمنٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آؤٹ بھی کیا تھا، جس کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز صحافیوں کو منانے پہنچے تھے۔

صحافیوں کی جانب سے واک آؤٹ کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر  کی جانب سے غیر مشروط معافی بھی مانگی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll