- Home
- News
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
یہ افراد مئی میں کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں ایوان صدر پر حملے میں ملوث تھے، غیر ملکی میڈیا
کنشاسا : کانگو کی فوجی عدالت نے رواں سال مئی میں ملک میں حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے مقدمے میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افراد مئی میں کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں ایوان صدر پر حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے لیڈر، کانگو نژاد امریکی سیاست دان کرسٹیان مالنگا کو ہلاک کر دیا تھا۔
سزائے موت پانے والوں میں مالنگا کا 20 سالہ بیٹا مارسیل مالنگا اور اس کا 20 سالہ دوست ٹیلر تھامسن بھی شامل ہیں۔ تیسرا امریکی شہری بینجمن زیلمان پولون تھا جو مالنگا کے کاروبار سے منسلک تھا۔
عدالت نے ان تینوں امریکی شہریوں سمیت تمام ملزمان کو مجرمانہ سازش، دہشت گردی اور دیگر جرائم کا مجرم قرار دیا ہے۔
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 16 گھنٹے قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- ایک گھنٹہ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل