جی این این سوشل

دنیا

امریکہ : ریاست الباما میں شدیدبارشوں کے باعث حادثات، 10افراد ہلاک

نیویارک : امریکی ریاست الاباما کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ : ریاست الباما میں شدیدبارشوں کے باعث حادثات،   10افراد ہلاک
امریکہ : ریاست الباما میں شدیدبارشوں کے باعث حادثات، 10افراد ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق بارش اور طوفان سے امریکی ریاست الاباما میں المناک حادثہ پیش آیا ،  جہاں بٹلر کاؤنٹی کے علاقے  میں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب سڑک پر 18 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ رپورٹ کے مطابق  سڑک پر پانی کی وجہ سے  پھسلن کے سبب ایک کار الٹ گئی باقی دیگر  کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔  حادثے کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

 کاروں کے اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 17 سال کے درمیان ہیں ۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 اس حادثے کو کاؤنٹی کا اب تک کا سب سے بدترین حادثہ قرار دے دیا جارہا ہے۔

صحت

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں، قومی ادارہ برائے صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک حکام نے بتایا کہ کراچی شرقی اور سجاول کے اضلاع میں تازہ ترین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، مزید کہا کہ رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں پولیو کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 22 بلوچستان اور سندھ سے جبکہ 2 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ پاکستانی بچوں کو اب بھی ایک ایسی بیماری کا خطرہ لاحق ہے جسے دستیاب پولیو ویکسین کی مدد سے آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، اگر کوئی بچہ اس کا شکار ہو جائے تو بچہ ساری زندگی کے لیے مفلوج ہو جاتا ہے، بار بار پولیو ویکسینیشن بچوں کو اس خوفناک بیماری کے فالج کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام والدین، اساتذہ، بزرگوں اور پڑوسیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھیں اور تمام بچوں کو فوری طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ کہیں بھی کوئی بچہ اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ پاکستان میں تمام بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

’بکرا قسطوں پے‘ اور ’بڈھا گھر پے ہے‘ جیسے لازوال سٹیج ڈراموں کو عمر شریف کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

معروف پاکستانی اداکار، کامیڈی کے بادشاہ، ٹی وی اور سٹیج کی معروف شخصیت عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس گزر گیا۔

19 اپریل 1960ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے 1974ء میں 19 سال کی عمر میں سٹیج پرفارمر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز پورٹ سٹی سے کیا۔ 1980ء میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ عمر شریف، ہندوستان میں بھی کافی مقبول رہے، انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، سٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔ انہوں نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔

عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ مرحوم وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے ایک سال میں چار نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ انہیں تین گریجویٹ ایوارڈز بھی ملے۔

’بکرا قسطوں پے‘ اور ’بڈھا گھر پے ہے‘ جیسے لازوال سٹیج ڈراموں کو عمر شریف کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔ عمر شریف کے مقبول سٹیج ڈراموں میں دلہن میں لے کر جاؤں گا، سلام کراچی، انداز اپنا اپنا، میری بھی تو عید کرا دے، نئی امی پرانا ابا، یہ ہے نیا تماشا، یہ ہے نیا زمانہ، یس سر عید نو سر عید، عید تیرے نام، صمد بونڈ 007، لاہور سے لندن، انگور کھٹے ہیں، پٹرول پمپ، لوٹ سیل، ہاف پلیٹ، عمر شریف ان جنگل اور چوہدری پلازہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مرحوم 2 اکتوبر 2021ء کو جرمنی کے نورنبرگ کے ایک ہسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll