پی ایس ایل 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے لیے آخری موقع
ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل ) کا ایونٹ سنسی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ، سیزن 6 کے ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 6 کے آج کے ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائر میچ ہوگا ، جو اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سطانز کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا۔ اس میچ میں ہارنے والی ٹیم کو گھر واپس جانا ہوگا۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔ پشاور زلمی پوانئٹنس ٹیبل پر دس میچز میں سے پانچ میں فتح یاب ہو کر اور 5میں ناکام ہو کر دس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے ۔کراچی کنگز بھی دس میچز کھیل کر پانچ جیت چکی ہے جبکہ پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
کراچی کنگز کے بھی دس پوائنٹس ہیں مگر نیٹ رن ریٹ کے باعث یہ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ آج رات گیارہ بجے دونوں ٹیموں کے مابین شروع ہونے والے معرکے کے بعد شکست کھانے والی ٹیم واپسی کی ٹکٹ کٹوائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں چلی جائے گی ۔
پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین مقابلہ ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائیگی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دس میچز کھیل کر صرف دو میں ناکام رہی اور آٹھ میچز کھیل کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، جبکہ ملتان سلطانز دس میچز کھیل کر پانچ میں فاتح رہی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ، مگر نیٹ رن ریٹ کی بنا پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے پوزیشن پر ہے ۔
ان دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیگی جبکہ ہارنے والی ٹیم ، پشاور زلی اور کراچی کنگز کے میچ میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل کے لی کوالیفائر راؤنڈ میں مقابلہ کریگی اور وہاں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہوگی ۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago




