تمام مریضوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے


کراچی : کراچی ائیرپورٹ پر منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہی دن میں تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے دو مسافر سعودی عرب سے اور ایک دبئی سے آئے ہیں۔ تمام مریضوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جدہ سے آنے والی فلائٹ پی کے 732 میں سوار ایک مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے آنے والے رحیم یار خان کے رہائشی مسافر اور دبئی سے آنے والی ایک خاتون مسافر میں بھی یہی علامات دیکھی گئیں۔
تمام تینوں مشتبہ مریضوں کو فوری طور پر سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے نمونے لیب میں بھیجے گئے ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انہیں ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ ویکسین وائرس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد مؤثر ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔ یہ وائرس اب تک 121 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 20 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 18 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 31 منٹ قبل





