دنیا

نائجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی 64 افراد لاپتہ، 6 کو بچایا لیا گیا

کشتی میں زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، کشتی ڈرائیور

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 15 2024، 10:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نائجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی 64 افراد لاپتہ، 6 کو بچایا لیا گیا

نائجیریا: نائجیریاکے صوبے زامفارا میں مسافر کشتی حادثے میں 64 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد 6 افراد کو بچا لیا ہے۔ 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ کشتی میں سوار کسان اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور کشتی پلٹ گئی۔

ایک مقامی کشتی ڈرائیور کے مطابق کشتی میں زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس نے بتایا کہ مسافروں کو بار بار خبردار کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔

حادثہ دریا کے عین وسط میں پیش آیا، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی دشواری کا سامنا ہوا۔ دوسری کشتی کے ڈرائیور نے بھی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئی اور دونوں کشتیاں ڈوب گئیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔