Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

 سیمی فائنل میں جانے کی امید لگائے بیٹھی ملائیشین ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی 

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 15 2024، 3:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

موکی : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ایک دلچسپ موڑ آتے ہوئے چین نے جاپان کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جانے کی امید لگائے بیٹھی ملائیشین ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

میزبان چین نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں شامل ہو گئی۔ 

اس کے ساتھ ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان اور چین آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے جاپان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز پیر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ منگل کو ہوگا۔ 

Advertisement