جی این این سوشل

علاقائی

لاہور ،فیصل آباد میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شہری سراپا احتجاج

لاہور: لاہور اور فیصل آباد کے ویکسی نیشن مراکز میں کوویڈ 19 ویکسین کی کمی کے باعث شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ،فیصل آباد میں ویکسین کی عدم دستیابی  کے باعث شہری سراپا احتجاج
لاہور ،فیصل آباد میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شہری سراپا احتجاج

جی این این کے مطابق لاہور کے  سب سے بڑے مرکز ایکسپو سنٹر میں  آسٹرازینکا ویکسین کی کمی کی وجہ سے بیرون ملک جانیوالے شہری آپے سے باہر ہوگئے ۔ احتجاج کرتے ہوئے ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 3 میں گھس آئے اورانتظامیہ سے تلخ کلامی کی ، درجنوں افراد نے متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ بیرون ملک جانے والے افراد نے مطالبہ کیا کہ " ہمیں ہر صورت آسٹرا زینیکا لگائی جائے ، ہمارے ویزے اور ٹکٹ ایکسپائر ہورہے ہیں ، آسٹرا زینیکا جب تک نہیں لگے گی ہم یہیں رہیں گے۔" شہری آسٹزینیکا لگوا کر ہی باہر جانے پر بضد رہے ، انتظامیہ نے مظاہرین کوبتایا کہ عام شہریوں کو سائنو ویک اور سائنو فام لگائی جارہی ہے ۔

فیصل آباد میں بھی شہری مختلف مراکز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ " ہم آٹھ دن سے مسلسل ویکسین سنٹر آرہے ہیں ، روزانہ اگلے دن کا کہا جاتا ہے، ویزے ختم ہورہے ہیں اور ہمیں ویکسین نہیں مل رہی ہے" ۔  اوور سیز پاکستانیوں نے ویکسین سنٹر کے باہر سڑک بلاک کردی۔

دوسری جانب تین دن کی قلت کے بعد آج کراچی کے تمام مراکز میں ویکسین  سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل بحال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  کچھ روز قبل  لاہور میں کورونا ویکسین کی قلت کا معاملہ سامنے آیا تھا اورکورونا ویکسین ختم ہونے پر  لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش  دیکھا گیا    تھا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس صرف 3روز کا اسٹاک رہ گیاہے اور مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی گئی ہے ۔

 ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 77ہزار 740خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں ۔

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll