تجارت

عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا  ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 16 2024، 8:42 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا  ہے۔ 

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کرکے 249.69 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کی کمی کرکے 158.47 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کرکے 141.93 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ 

نئی قیمتیں رات 12 بجے سے لاگو ہو گئیں۔ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔