کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 16 2024، 10:54 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

چین : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں چین کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسی لے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے فرق سے شکست دی گئی تھی اس لیے سیمی فائنل میں زیادہ دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے اور دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر زمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیم مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں صرف بھارت سے شکست کھائی تھی اور باقی تمام میچ جیتے تھے۔ بھارت نے گروپ مرحلے کے تمام میچ جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔