جی این این سوشل

دنیا

4لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونیوالے جاپانی آم

عام طور پر ہم نے پیلے یا سبز رنگ کے آم تو دیکھے ہیں ، تاہم پھلوں کی ایک مہنگی قسم بھی ہے جس کا رنگ جامنی یا ارغوانی ہے اور اسے "میازاکی آم "کہا جاتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

4لاکھ روپے کلو فروخت ہونیوالے جاپانی آم
4لاکھ روپے کلو فروخت ہونیوالے جاپانی آم

آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے دنیا کے تقریبا  سبھی ممالک   میں بچے اوربڑے  بے حد شوق سےکھاتے ہیں  ، یہ تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سےایک منفرد پھل ہے ۔

جامنی رنگ کا آم جو " میازکی"  کے نام سے معروف ہے ،  جاپان کے شہر میازاکی میں کاشت کیے جانے والے مشہور پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ آم دنیا کے مہنگے ترین  آموں میں سے ایک ہیں   اور گزشتہ سال عالمی منڈی میں 4لاکھ روپے فی کلوگرام پر فروخت ہوئے تھے۔ یہ  نایاب پھل جاپان میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پھل ہے ، اس آم کے ایک ڈبے کی قیمت 15000 سے لیکر 40000 روپے تک ہے۔

جاپان میں ان آموں کو اسے ’تائیو نوٹو تماگو‘  یعنی "سورج کی روشنی کے انڈے" سے تعبیر  کیا جاتا ہے اور اس کی ہئیت یا صورت  ڈائناسور کے   انڈوں کی مانند  ہوتی ہے ۔ یہ پیلے  یا سبز رنگ کے  نہیں ہوتا    بلکہ پکنے کےبعد یہ جامنی سے سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق  ان آموں کا وزن  350 گرام سے زائد ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔    دیگر آموں کی طرح   یہ قسم بھی  اپریل سے اگست تک دستیاب ہوتی  ہے۔یہ آم تھائی لینڈ ، فلپائن  اور بھارت  میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں، قومی ادارہ برائے صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک حکام نے بتایا کہ کراچی شرقی اور سجاول کے اضلاع میں تازہ ترین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، مزید کہا کہ رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں پولیو کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 22 بلوچستان اور سندھ سے جبکہ 2 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ پاکستانی بچوں کو اب بھی ایک ایسی بیماری کا خطرہ لاحق ہے جسے دستیاب پولیو ویکسین کی مدد سے آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، اگر کوئی بچہ اس کا شکار ہو جائے تو بچہ ساری زندگی کے لیے مفلوج ہو جاتا ہے، بار بار پولیو ویکسینیشن بچوں کو اس خوفناک بیماری کے فالج کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام والدین، اساتذہ، بزرگوں اور پڑوسیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھیں اور تمام بچوں کو فوری طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ کہیں بھی کوئی بچہ اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ پاکستان میں تمام بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll